کارگو ایجنٹس کی ہڑتال ختم ، پورٹس پر کنٹینرز کی کلیئرنگ کاعمل شروع

کارگو ایجنٹس کی ہڑتال ختم ، پورٹس پر کنٹینرز کی کلیئرنگ کاعمل شروع

لاہور(کامرس رپورٹر) ایئرکارگوایجنٹس ایسوسی ایشن اور پاکستان انٹرنیشنل فریٹ فارورڈرزایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال ختم کئے جانے کے بعد ملک بھر کی ڈرائی پورٹس پر کام شروع ہو گیا ۔ ایسوسی ایشنز نے ایف بی آر کی جانب سے معاملات حل کئے جانے کی یقین دہانی پر گزشتہ روزہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد پورٹس پر کنٹینرز کی کلیئرنگ کی کام شروع ہو گیا ۔ تین روز جاری رہنے والی ہڑتال کے باعث ملک سے درآمد و برآمد کا عمل مکمل بند ہو گیا تھا ۔ہزاروں کنٹینرز پورٹس پر پھنس گئے تھے اور کروڑوں ڈالر کے برآمدی آرڈرز کی بر وقت تکمیل خطرہ میں پڑ گئی تھی ۔ ملکی خزانہ کو تین روز جاری رہنے والی ہڑتال کے باعث تقریبا بیس ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر