جدہ ائیرپورٹ پر بھی سرکاری خدام الحجاج کا پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین اورحج آرگنائزر سے ناروا سلوک

جدہ ائیرپورٹ پر بھی سرکاری خدام الحجاج کا پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین اورحج ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)مدینہ شریف کے بعد جدہ ائیرپورٹ پر بھی سرکاری خدام الحجاج کی طرف سے پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین اورحج آرگنائزر سے ناروا سلوک ،چےئرمین ہوپ نے نوٹس لے لیا حاجی مقبول احمد نے اسلام آباد سے ہوپ کے رہنما جاوید اختر کو سارے واقعات فوری وفاقی سیکرٹری مذہبی امور اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کے علم میں لانے کی ہدایت ،حاجی اللہ کے مہمان ہیں سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کی تفریق پیدا کر کے پرائیویٹ حج سکیم کے کامیاب نظام کو سبو تار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کسی صورت قبول نہیں ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے خدام الحجاج پر غلط لوگوں کا چناؤ لمحہ فکریہ ہے ،گورنمنٹ نے پرائیویٹ حج سکیم کے ہر حاجی سے 4400روپے سروس چارجز کی مد میں وصول کر رکھے ہیں جدہ اور مدینہ ائیرپورٹ پرموجودخدام الحجاج کا فرض ہے کہ ان کی رہنمائی کریں اور فوری بسوں کی فراہمی یقینی بنائیں ،حاجی مقبول احمد نے کہا حاجی سے کسی قسم کی زیادتی قابل قبول نہیں ہے گورنمنٹ اگر مدینہ اور جدہ میں ناروا سلوک کرنے والے خدام الحجاج کو فوری بر طرف نہیں کرے گی ہوپ ان کو خود پکڑ کر سعودی حکومت کے سپرد کر دے گی۔

مزید : صفحہ آخر