پی آئی اے پروازوں میں مسافروں کو بچا ہوا کھانا دینے کا انکشاف

پی آئی اے پروازوں میں مسافروں کو بچا ہوا کھانا دینے کا انکشاف

اسلام آباد( ڈی این ڈی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس میں اراکین نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز( پی آئی اے) کی پروازوں میں مسافروں کو ہوٹلوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جاتا ہے،بیشترمسافرکھانا نہیں کھاتے اور واپس کردیتے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کے دوران رکن مریم اورنگزیب نے پی آئی اے کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مسافروں کو ہوٹلوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جارہا ہے۔ اراکین کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے 80فیصد مسافر کھانا نہیں کھاتے اور واپس کردیتے ہیں۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے انتظامیہ کو تفصیلی بریفنگ اور ہوٹلوں سے معاہدوں کی تفصیلات دینے کے احکامات جاری کردیئے ۔

مزید : صفحہ آخر