جرمن ماہرین کی شہباز شریف کی جرمن زبان پر دسترس کی تعریف
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے یہاں بجلی کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس میں شریک توانائی کے شعبہ سے وابستہ جرمنی کی معروف کمپنی کے اعلیٰ حکام سے روانی کے ساتھ جرمن زبان میں گفتگو کی ،جس پر جرمن ماہرین نے خوشگوار حیرت اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی جرمن زبان پر مہارت اور دسترس کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کوجرمن زبان پربہت عبور حاصل ہے اورہمیں خوشی کے ساتھ حیرت بھی ہوئی ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے چیف ایگزیکٹونے جرمن زبان میں اتنی مہارت کے ساتھ گفتگو کی ہے۔