جیل روڈ ، تعمیراتی مشین بجلی کے پول سے ٹکرا گئی،دھماکے سے گرڈ سٹیشن بند

جیل روڈ ، تعمیراتی مشین بجلی کے پول سے ٹکرا گئی،دھماکے سے گرڈ سٹیشن بند

لاہور(کامرس رپورٹر) جیل روڈ پر جاری ترقیاتی کام کے دوران تعمیراتی مشین کھمبے سے ٹکڑانے سے دھماکہ ہوا جس کے باعث جی او آر سب سٹیشن مکمل بند جبکہ شادمان گرڈ ٹرپ کر گیا ۔گزشتہ روزشادمان گرڈ ٹرپ ہونے سے جی او آر سمیت جیل روڈ اور اس سے ملحقہ علاقے کی بجلی بند ہو گئی ۔ لیسکو کے مطابق اتنے بڑے منصوبے میں غفلت کا مظاہرہ کیا گیا جس کے باعث تاروں میں آگ لگی ۔ شہریوں کی جانب سے آگ لگنے کی اطلاع فوری طور پر 1122 کو دی گئی ۔ 1122 کی پہنچنے والی پہلی گاڑی میں پانی ہی نہیں تھا دوسری گاڑی نے کچھ دیر بعد پہنچ کر آگ پر قابو پایا ۔ بعد ازاں لیسکو کی جانب سے بحالی کا کام شروع کیا گیا جو چند گھنٹوں میں مکمل کیا گیا ۔ لیسکو کے ترجمان کے مطابق نقصان کا اندازہ لگا کر اس کی ترقیاتی کام کرنے والی کمپنی سے وصولی کی جائے گی ۔

مزید : صفحہ آخر