کوٹ عبدالمالک، تیز رفتار ون وے آنیوالی بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3نوجوان جاں بحق

کوٹ عبدالمالک، تیز رفتار ون وے آنیوالی بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3نوجوان ...

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) لاہور روڈ پر کوٹ عبدالمالک کے قریب موٹر وے پل کے نیچے تیز رفتار بس بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت اور ون وے کی خلاف ورزی کے باعث پیش آیا۔بتایا گیا ہے کہ بس لاہور سے فیصل آباد جا رہی تھی کوٹ عبدالمالک کے قریب انٹر چینج کے راستے جانے کے لئے بس ڈرائیور نے ون وے کا راستہ اختیار کیا اسی دوران بس رفتار پر قابو نہ پاتے ہوئے سامنے سے آنیوالے موٹر سائیکل سوارو ں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں جمشید،ایوب اور منصور شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ڈرائیور بس چھوڑ کر فرار ہوگیا۔پولیس نے بس قبضہ میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر