پولیس اور ایف سی کا مشترکہ سرچ آپریشن،25 مشتبہ افراد گرفتار

پولیس اور ایف سی کا مشترکہ سرچ آپریشن،25 مشتبہ افراد گرفتار
پولیس اور ایف سی کا مشترکہ سرچ آپریشن،25 مشتبہ افراد گرفتار

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس اور ایف سی نے یوم دفاع کے سلسلے میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ان افراد سے تفتیش کے لئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے سرچ آپریشن کی کارروائیوں میں تیزی لانے کے احکامات کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کیخلاف تیزی سےسرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید : کوئٹہ