رینجرز کی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک،گینگ وار کے 4 کارندے گرفتار

رینجرز کی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک،گینگ وار کے 4 کارندے گرفتار
رینجرز کی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک،گینگ وار کے 4 کارندے گرفتار

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز کی ایک کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور گینگ وار کے 4 خطرناک کارندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لیاری بہار کالونی میں رینجرز کی ایک کارروائی میں ایک دہشت گرد ذاکر عرف وحشی کو ہلاک کر دیا ۔ذاکر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ کچھ دن قبل ہی ضمانت پر جیل سے رہا ہو کر آیا تھا۔کارروائی میں گینگ وار کے 4 کارندوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا جس کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ،مرنے والے ذاکر اور گرفتار افراد کا تعلق بابا لاڈلہ گروپ سے بتایا جاتا ہے۔

مزید : کراچی