اے این پی کے کونسلر ممتاز خان ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں جاں بحق

اے این پی کے کونسلر ممتاز خان ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں جاں بحق
اے این پی کے کونسلر ممتاز خان ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں جاں بحق

  

ہنگو(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے ڈسٹرکٹ کونسلر کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے اڑا دیا گیا جس سے کونسلر ممتاز خان سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جہاں ممتاز خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔بتایا گیا ہے کہ ہنگو کے علاقہ میں مقامی کونسلر ممتاز خان کی ٹارگٹ کلنگ کے لئے اس کی گاڑ ی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیاجس کے نتیجے میں وہ ان کے ہمراہ تین ساتھی شدید زخمی ہوئے جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہو گئی ۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاںممتاز خان جاں بحق ہوگئے جبکہ اس کے ساتھیوںکی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید : ہنگو