الطا ف کیخلا ف مقدمات :نثار نے وزیر اعظم کو دورہ بر طانیہ کی رپورٹ دیدی

الطا ف کیخلا ف مقدمات :نثار نے وزیر اعظم کو دورہ بر طانیہ کی رپورٹ دیدی
 الطا ف کیخلا ف مقدمات :نثار نے وزیر اعظم کو دورہ بر طانیہ کی رپورٹ دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار نے اپنے دورہ برطانیہ ، عمران فاروق قتل کیس سمیت الطاف حسین کیخلاف مقدمات، منی لانڈرنگ کے معاملات سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی۔جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر داخلہ کے دورہ لندن، کراچی آپریشن،سیاسی اور ملکی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو برطانوی حکام سے ملاقاتوں اور پاک برطانیہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں، منی لانڈرنگ کے مقدمات پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم سے ہونے والے مذاکرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتی۔ ایم کیو ایم کے آئینی اور قانونی مطالبات پورے کرنے کے لئے تیار ہیں ایم کیو ایم پارلیمانی جماعت ہے اسے ایوان میں واپس آنا چاہئے۔

مزید :

اسلام آباد -