ہم جنس پرستوں کو شادی کا لائسنس دینے سے انکار پر امریکی خاتون کلرک کو جیل بھیج دیا گیا

ہم جنس پرستوں کو شادی کا لائسنس دینے سے انکار پر امریکی خاتون کلرک کو جیل ...
ہم جنس پرستوں کو شادی کا لائسنس دینے سے انکار پر امریکی خاتون کلرک کو جیل بھیج دیا گیا

  

کینٹکی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کینٹکی میں مقامی کونسل کی ایک کلرک خاتون کو ہم جنس پرستوں کو شادی کا لائسنس جاری کرنے سے انکار پر جیل بھیج دیا گیا جبکہ ہم جنس پرستوں کو شادی کے لائسنس کے لئے دوبارہ مقامی کونسل سے رجوع کرنے کا کہا گیا ہے۔بی بی سی کے مطابق ر وون کاﺅنٹی میں تعینات کلرک خاتون کم ڈیوس نے ہم جنس پرستوں کو شادی کا لائسنس جاری کرنے کے امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عیسائیت میں یقین رکھتی ہے اور ایسا کرنا اس کے اعتقاد کیخلاف ہے جس پر اسے جیل بھیج دیا گیا ۔تاہم مقامی ڈسٹرکٹ جج نے قیدی خاتون کو رہا ئی کی آفر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی کے مطابق ہم جنس پرستوں کو لائسنس جاری کر دیں تو ان کی سزا ابھی ختم کر دی جاتی ہے لیکن کم نے اس آفر کو ٹھکرا دیا جس پر اسے ایک ہفتہ جیل میں گزارنا پڑے گا۔

مزید : بین الاقوامی