عوام خوفزدہ نہ ہوں ، یوم دفاع کے سلسلے میں توپیں چلائی جائیں گی: پاک فوج

عوام خوفزدہ نہ ہوں ، یوم دفاع کے سلسلے میں توپیں چلائی جائیں گی: پاک فوج
عوام خوفزدہ نہ ہوں ، یوم دفاع کے سلسلے میں توپیں چلائی جائیں گی: پاک فوج

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے قوم کو واضح کیاہے کہ یوم دفاع کی تقریبات کے سلسلے میں توپیں چلائی جائیں گی اور عوام کسی خوف میں مبتلاءنہ ہوں ۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے لاہور سے جاری اعلامیہ میں عوام کو اطلاع دی گئی ہے کہ یوم دفاع کی تقریب اور اس کی ریہرسل کے دوران 5 اور 6 ستمبر 2015ءکو صبح 9 بجے تا دوپہر 12 بجے کے درمیان فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں توپیں چلائی جائیں گی لہٰذا اس دوران شہری کسی خوف و ہراس میں مبتلا نہ ہوں۔

مزید : لاہور