بے نظیر کے ڈرائیور کے بیان کے بعد ناہید خان کا عدالت جانے کا اعلان ،ٹیلی فون کال کرنیوالی شخصیت کا نام سامنے لانے کا عندیہ دیدیا

بے نظیر کے ڈرائیور کے بیان کے بعد ناہید خان کا عدالت جانے کا اعلان ،ٹیلی فون ...
بے نظیر کے ڈرائیور کے بیان کے بعد ناہید خان کا عدالت جانے کا اعلان ،ٹیلی فون کال کرنیوالی شخصیت کا نام سامنے لانے کا عندیہ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بے نظیربھٹو کے ڈرائیو ر کے بیان کے بعد ناہید خان نے بھی ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیاہے اور کہاہے کہ محترمہ کے گاڑی سے نکلنے سے قبل ایک ٹیلی فون کال آئی تھی اور وہ کس کی تھی اور کتنی دیر پہلے آئی ، یہ سب عدالت میں بتائیں گی جس کی وجہ سے اس وقت بے نظیر بھٹو سے رابطے میں رہنے والی شخصیات پریشان ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل کے اینکر احمد قریشی نے بتایاکہ گزشتہ دنوں ناہیدخان کیساتھ انٹرویو میں ایک سوال رہ گیاتھا جو دراصل کسی فالوور کی طرف سے پوچھاگیاتھا لیکن اُنہوں نے جان بوجھ کرلائیو نہیں پوچھالیکن جب وہ بریک کے دوران جارہی تھیں توسوال کیاکہ ” جب محترمہ بے نظیر بھٹو جب کھڑے ہونے جارہی تھیں ، اس سے پہلے کیا انہیں کوئی ٹیلی فون کال آئی تھی ، اگر آئی تھی تو وہ کال کس سے آئی تھی “۔
جواب میں معنی خیزمسکراہٹ کیساتھ ناہیدخان کاکہناتھاکہ یہ بات اب میں عدالت میں کروں گی کیونکہ کال آئی تھی اور وہ کس کی تھی،کتنی دیر پہلے آئی تھی ، اور کیا اس کال کی وجہ سے محترمہ کھڑی ہوئیں اوراس کے بعد ان کی شہادت ہوئی؟ یہ ساری باتیں میں عدالت میں کروں گی۔
ناہید خان کے اس اعلان کے بعد بااثر حلقوں میں ہلچل مچ گئی اور مختلف شخصیات کے بارے میں چہہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں ۔

مزید :

لاہور -