پی آئی اے کے طیارے سے گارگو لوڈنگ ٹرک ٹکراگیا ،جہاز کو معمولی نقصان ،فضائی آپریشن معطل

پی آئی اے کے طیارے سے گارگو لوڈنگ ٹرک ٹکراگیا ،جہاز کو معمولی نقصان ،فضائی ...
پی آئی اے کے طیارے سے گارگو لوڈنگ ٹرک ٹکراگیا ،جہاز کو معمولی نقصان ،فضائی آپریشن معطل

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایئرپورٹ رن پر قومی ایئر لائن (پی آئی اے )کے طیارے سے گارگو لوڈنگ ٹرک ٹکراگیا ،جہاز کو معمولی نقصان پہنچا ہے جس کے باعث فضائی آپریشن معطل ہو کر رہ گیا ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی پروازپی کے 304سے رن وے پر سامان لے جانے والا گارگو لوڈنگ ٹرک ٹکراگیا ،جہاز کو نقصان پہنچنے کے باعث جہاز کی دوبارہ چیکنگ شروع کر دی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز پہلے ہی ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار تھی ، اب مزید تاخیر کا شکار ہو گئی ہے جبکہ کراچی ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن بھی معطل ہو کر رہ گیا ہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں