آصف زرداری کو قانونی نوٹس دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا : رانا مشہود

آصف زرداری کو قانونی نوٹس دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا : رانا مشہود
آصف زرداری کو قانونی نوٹس دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا : رانا مشہود

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا مشہودنے کہا ہے کہ آصف زرداری کو قانونی نوٹس دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رانا مشہود نے مزید کہا کہ ان لوگوں کونوٹس دے رہا ہوں جنہیں نے میرے بیرون ملک فرار کی خبریں دیں ۔

یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کی گرفتاری اور ان کے خلاف کیسز پر رد عمل دیتے ہوئے رانا مشہود اور کچھ دیگر حکومتی ارکان کیخلاف بیان دیا تھا جبکہ ان کے علاوہ دیگر سیاستدانوں کی جانب سے بھی رانا مشہود کی ایک ”خفیہ ویڈیو “سامنے آنے کے بعد ان کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا تا رہا ہے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں