پارلیمنٹ کے کہنے پر حکومت اور ایم کیو ایم کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا: مولانا فضل الرحمن

پارلیمنٹ کے کہنے پر حکومت اور ایم کیو ایم کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا: مولانا ...
پارلیمنٹ کے کہنے پر حکومت اور ایم کیو ایم کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا: مولانا فضل الرحمن

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کے بعد پارلیمنٹ نے ہمیں کردار ادا کرنے کی ہدایت کی اور ہم نے پارلیمنٹ کے کہنے پر ہی حکومت اور متحدہ قومی موومنٹ کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا۔ مڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت ملک میں آئین اور قانون کی بالا دستی کیلئے کوشاں اور ماورائے آئین کسی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کی تکمیل سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی تاہم بہت سی طاقتیں اس منصوبے کیخلاف بھی کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیاکہ تمام قوتوں کو مل کر اس منصوبے کا انجام تک پہنچانا ہو گا۔

مزید : قومی