وہ خاتون جس کے اکاؤنٹ میں 10 کروڑ روپے آگئے، پیسے تو بینک نے واپس لے لئے لیکن پھر کچھ ایسا ہوا کہ زندگی ہی بدل گئی، جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

وہ خاتون جس کے اکاؤنٹ میں 10 کروڑ روپے آگئے، پیسے تو بینک نے واپس لے لئے لیکن ...
وہ خاتون جس کے اکاؤنٹ میں 10 کروڑ روپے آگئے، پیسے تو بینک نے واپس لے لئے لیکن پھر کچھ ایسا ہوا کہ زندگی ہی بدل گئی، جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کا بینک غلطی سے آپ کے اکاؤنٹ میں بڑی رقم منتقل کر دے تو آپ کیسا محسوس کریں گے؟ بالکل ایسا ہی برطانیہ کے اے این زیڈ بینک نے کیا۔ بینک کے عملے نے غلطی سے 49سالہ خاتون سولیمب کے اکاؤنٹ میں 1کروڑ ڈالر(تقریباً1ارب روپے) کی خطیر رقم منتقل کر دی۔خاتون اے ٹی ایم سے کچھ رقم نکلوانے گئی، اپنی مطلوبہ رقم نکالنے کے بعد جب اس نے رسید پر اکاؤنٹ بیلنس کی رقم دیکھی تو اس کے تو ہوش ہی ٹھکانے نہ رہے۔ وہ حیران تھی کہ اس کے اکاؤنٹ تو چند ہزار ڈالر تھے، یہ ایک کروڑ ڈالر کیسے ہو گئے۔

مزید پڑھیں:’وہ خاتون جو شیرنی کیساتھ سوتی ہے مگر وہ کاٹتی نہیں‘

سو لیمب نے اے ٹی ایم سے ملنے والی رسید اپنے فیس بک پیج پر شیئر کر دی۔ اس کے بعد کیا ہوا، اس عمررسیدہ خاتون کے لیے رشتوں کی لائن لگ گئی، گویا ہر شخص اس سے شادی کا خواہش مند تھا۔ اس کے علاوہ اسے عطیات دینے کے لیے بھی سینکڑوں پیغامات موصول ہونے شروع ہو گئے۔ لیکن یہ لالچی لوگ نہیں جانتے تھے کہ بینک نے غلطی سے خاتون کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل تو کردی لیکن جیسے ہی انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا انہوں نے اس کے اکاؤنٹ سے رقم واپس نکال لی۔ بینک نے اس غلطی کا مدعا کسی تھرڈ پارٹی پر ڈال دیا۔ سولیمب کا کہنا ہے کہ اس واقعے کو کافی وقت بیت چکا ہے لیکن آج بھی لوگ اسے فیس بک پر شادی کی آفرز کر رہے ہیں اور کئی لوگ عطیے کے لیے رقم مانگ رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس