آپ کی ایک عادت آپ کے ہمسفر کو ڈپریشن میں مبتلا کرسکتی ہے، سائنسدانوں نے شادی شدہ جوڑوں کو خبردار کردیا

آپ کی ایک عادت آپ کے ہمسفر کو ڈپریشن میں مبتلا کرسکتی ہے، سائنسدانوں نے شادی ...
آپ کی ایک عادت آپ کے ہمسفر کو ڈپریشن میں مبتلا کرسکتی ہے، سائنسدانوں نے شادی شدہ جوڑوں کو خبردار کردیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کو ہر وقت موبائل فون پر مصروف رہنے کی عادت ہے اور اپنے لائف پارٹنر کے ساتھ ہوتے ہوئے بھی اپنے موبائل فون پر مصروف رہتے ہیں اور اسے یکسر نظرانداز کرتے ہیں تو فوراً اپنی یہ عادت ترک کر دیجیے کیونکہ ماہرین نے اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس طرح آپ کا لائف پارٹنر ذہنی پریشانی اور نفسیاتی دباؤ کا شکار ہو سکتا ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کی بیلر یونیورسٹی کے محققین نے اپنی تحقیق میں 145شادی شدہ جوڑوں کے انٹرویوز کیے۔ محققین نے ان سے کچھ اس طرح کے سوال کیے’’جب آپ کا پارٹنر آپ سے بات کرتے ہوئے مسلسل اپنے فون پر مصروف رہتا ہے تو آپ کیسا محسوس کرتے ہیں؟ جب آپ ایک ساتھ تفریح کے لیے باہر جاتے ہیں اور اس وقت آپ کا پارٹنر فون پر مصروف رہتا ہے تو آپ کیسا محسوس کرتے ہیں؟ کھانے کے دوران جب آپ کا پارٹنر مسلسل اپنی نظر موبائل فون پر رکھتا ہے تو آپ کیا محسوس کرتے ہیں؟ ‘‘وغیرہ۔

مزید پڑھیں:ھوٹ پکڑنے والی مشین نے شادی شدہ جوڑوں کو مشکل میں ڈال دیا

تحقیق کے شرکاء کے جوابات سے ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ موبائل فون پر مصروف رہنے والے پارٹنرز اپنے ساتھی پر بہت برے اثرات مرتب کر رہے ہوتے ہیں اور نہ چاہتے ہوئے بھی انہیں ڈپریشن جیسے مرض میں مبتلا کر رہے ہوتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جو لوگ اپنے پارٹنر کے ساتھ ہوتے ہوئے موبائل فون استعمال کرتے ہیں ان میں لڑائی جھگڑے یا بحث و تکرار بہت زیادہ ہوتی ہے اور ان کا باہمی رشتہ بھی خراب ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہو جاتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس