سوئی ناردرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر عارف حمید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر عارف حمید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر عارف حمید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

  

لاہور (خبر نگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر عارف حمید کو گزشتہ روز ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور چیف فنانشل آفیسر عظمیٰ عادل کو مینجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عارف حمید کو ایل این جی کی درآمد کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکارپر عہدے سے ہٹایا گیا ہے

۔ عارف حمید نے وزارت پٹرولیم سے کہا تھا کہ بورڈ آف ڈائریکٹر کی اجازت کے بغیر وہ دستخط نہیں کریں گے ،جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹر نے ایل این جی درآمد میں کمپنی کو ملوث کرنے سے روکا تھا ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں