اگر اپنی ازدواجی زندگی کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں تو شادی شدہ افراد فیس بک پر یہ ایک کام ضرور کرلیں، نفسیاتی ماہر نے انتہائی دلچسپ اور آسان مشورہ دے دیا

اگر اپنی ازدواجی زندگی کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں تو شادی شدہ افراد فیس بک پر ...
اگر اپنی ازدواجی زندگی کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں تو شادی شدہ افراد فیس بک پر یہ ایک کام ضرور کرلیں، نفسیاتی ماہر نے انتہائی دلچسپ اور آسان مشورہ دے دیا

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اگرشادی شدہ جوڑے چاہتے ہیں کہ ان کی ازدواجی زندگی خوشگوار گزرے تو ان دونوں کو چاہیے کہ ایک دوسرے کو فیس بک پر ان فرینڈ کر دیں۔ ایک ماہر نفسیات این کارنر کا کہنا ہے کہ جو میاں بیوی فیس بک پر ایک دوسرے کی فرینڈز لسٹ میں موجود ہوتے ہیں وہ اپنے پارٹنر کی دیگر لوگوں سے گفتگو یا کمنٹس پڑھ کر حسد اور شک کے جذبات میں گھر جاتے ہیں جس سے گھر میں بحث و تکرار جنم لیتی ہے اور انجام کار اکثراوقات گھر ٹوٹ جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:خوشگوار زندگی کے خواہشمند نئے شادی شدہ جوڑوں کیلئے مفید مشورے

این کارنر کا کہنا تھا کہ کیا ہی اچھا ہو اگر شادی شدہ جوڑے ایک دوسرے کے ساتھ وقت بتانے کے لیے اپنا فیس بک پیج ہی ڈیلیٹ کر دیں اور جو وقت وہ فیس بک پر صرف کرتے ہیں اپنے پارٹنر کے ساتھ صرف کریں۔خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے فیس بک کی قربانی کوئی بڑی قربانی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ موبائل فون یا سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والے جوڑے ایک دوسرے سے بہت کم گفتگو کرتے ہیں۔ انہوں نے پیو ریسرچ سنٹر کے ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 25فیصد موبائل فون صارفین اکثر ایک ہی گھر میں ہوتے ہوئے اپنے لائف پارٹنر سے میسجنگ پر بات کرتے ہیں۔میاں بیوی کے درمیان یہ دوری اجنبیت کو جنم دیتی ہے جس سے بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس