پچاس سال قبل آج کے دن چھپ کر حملہ کرنے والے دشمن کو سبق سکھایا تھا :آرمی چیف
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ چھ ستمبر ہمارے لیے پر وقار دن ہے کیونکہ پچاس سال قبل اس دن چھپ کر وار کرنے والے دشمن کو بھرپور جوا ب دیا تھا جس کے نتیجے میں دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملکی سرحد محفوظ ہاتھوں میں ہے ہمارے جوان ملکی سرحدوں پر وطن کے دفاع کے لیے موجود ہیں اور پاک فوج کا شمار دنیا کی پیشہ وارانہ افواج میں ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج تیرہ سالوں سے دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار ہے ۔آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی اور اس آپریشن کے اہداف جلد حاصل کرلیے جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والوں کی خدمات نا قابل فراموش ہیں ۔