اسد جبل کی فلم’’مہلب‘‘ ( MEHLAB)’’کارا وڈ فلم فیسٹیول‘‘ کے لئے انتخاب

اسد جبل کی فلم’’مہلب‘‘ ( MEHLAB)’’کارا وڈ فلم فیسٹیول‘‘ کے لئے انتخاب

لاہور( فلم رپورٹر )ڈائریکٹر اسد جبل کی فلم’’مہلب‘‘ ( MEHLAB)’’کارا وڈ فلم فیسٹیول‘‘ کے لئے منتخب کرلی گئی ہے جہاں اس کی نمائش ستمبر کو ہوگئی۔اسد جبل نے نہ صرف فلم کی ڈائریکشن دی ہے بلکہ اس کے سینماٹوگرافر بھی وہ خود ہیں جبکہ فلم کے ایگزیکٹوپروڈیوسر گل حمید بلوچ،ڈریسز فضا اسدخان اور میوزک شیراز اپل اور علی رضا جعفری نے تیار کیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ایوب کھوسہ،نور خان،دردانہ بلوچ،حنان صمید ،آفتاب جبل اور صبور علی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔یہ فلم بلوچستان کے خانہ بدوش قبائل کی ایک اہم رسم پر مبنی ہے جس کی شوٹنگ کوئٹہ اور اس کے نواحی علاقوں میں کی گئی ہے۔ڈائریکٹر اس جبل نے میڈیا کو اس حوالے سے بتایا کہ’’مہلب‘‘نہایت اہم موضوع کا احاطہ کرتی ہے جس میں کئی مسائل کی نشاندہی بھی کی گئی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ بات ہماری انڈسٹری کے لئے خوش آئند ہے کہ اب ہماری فلمیں بین الاقوامی طور پر بھی سراہی جارہی ہیں،مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے ہے کہ میری پہلی ہی فلم ’’کارا وڈ‘‘ جیسے فیسٹیول میں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں بھی یہ فلم 15 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں اسد جبل نے بتایا کہ میں جلد ہی نئی فلم بھی شروع کرنے والا ہوں جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

مزید : کلچر