سلمان خان ایئر پورٹ دیر سے پہنچنے پر حکام سے الجھ پڑے

سلمان خان ایئر پورٹ دیر سے پہنچنے پر حکام سے الجھ پڑے
سلمان خان ایئر پورٹ دیر سے پہنچنے پر حکام سے الجھ پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (اے این این)بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان ایک بار پھر نئے تنازع میں پھنس گئے ، وہ دہلی جانے کیلئے ممبئی ایئر پورٹ پر تاخیر سے پہنچے اور ایئرپورٹ حکام سے الجھ پڑے۔

سلمان خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر گشت کر رہی ہیں، جب سلمان خان دہلی جانے کے لیے ممبئی ایئرپورٹ پہنچے ، جہاں پندرہ منٹ تاخیر سے آنے کے سبب ایئرپورٹ حکام نے انہیں جہاز میں سوار ہونے کی اجازت نہ دی، جس پر دبنگ خان غصے میں آگئے اور ایئرپورٹ حکام سے جھگڑ پڑے۔سلمان کا کہنا تھا کہ میں اسی پرواز میں جانا چاہتا ہوں لیکن ایئر لائن حکام نے سلمان کی درخواست پر توجہ نہ دی اور ان کو اگلی پرواز میں جانے کا کہا۔تاہم فلموں کے سلطان کو ویٹنگ روم میں انتظار کرنا پڑا اور اگلی فلائٹ سے وہ دلی کے لیے روانہ ہوئے۔

مزید :

تفریح -