اس خاتون نے صرف ایک چیز چھوڑ کر 32کلو وزن کم کرلیا ،چیز کیا تھی جان کر آپ بھی یہ کام کریںگے

اس خاتون نے صرف ایک چیز چھوڑ کر 32کلو وزن کم کرلیا ،چیز کیا تھی جان کر آپ بھی یہ ...
اس خاتون نے صرف ایک چیز چھوڑ کر 32کلو وزن کم کرلیا ،چیز کیا تھی جان کر آپ بھی یہ کام کریںگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) ہم جو کچھ کھاتے ہیں اس کا اثر ہمارے جسم پر ہوتا ہے اور چینی ایک ایسی چیز ہے جو وزن بڑھنے میں سب سے زیادہ کردار ادا کرتی ہے۔اس چیز کودیکھتے ہوئے ایک 27سالہ موٹی لڑکی نے اپنا وزن کم کرنے کی ٹھانی اور اپنی خوراک سے تمام چینی ہی ختم کردی جس کی وجہ سے اس کا 32کلو وزن کم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کرسٹی سیڈلر کو سنیکس،بسکٹس،آئس کریم،چینی والی کافی اور تمام میٹھی اشیاءکھانے کا بہت شوق تھا جس کی وجہ سے اس کا وزن 85کلو سے بھی زائد ہوچکاتھالیکن پھر اس نے اپنا وزن کم کرنے کی ٹھانی اور اپنی غذا سے چینی کو مکمل طور پر نکال دیا۔”میراسب سے بڑامسئلہ چینی تھا، میں اپنے دن کا آغاز ہی چینی والی کافی سے کرتی اور دن میں چاکلیٹس،سنیکس اور رات کو بھی اس طرح کی چیزیں کھاتی تھی،پانی کی جگہ میٹھے شیکس پیتی تھی۔“

مزید پڑھیں: کدو کے بیج کا وہ فائدہ جو آپ کو کبھی کسی نے نہیں بتایا، جان کر آپ انہیں پھینکنے کا سوچیں گے بھی نہیں بلکہ۔۔۔

اس کا کہنا ہے کہ اتنی میٹھی چیزیں کھانے کے باوجود اسے محسوس ہوتا تھا کہ اس کے جسم میں بالکل بھی طاقت نہیں ہے۔”دن بھر مجھے نیند کے جھونکے بھی آتے تھے ،میرا وزن ٹین ایج ہی سے بڑھنے لگا تھا لیکن میں اس پر توجہ نہیں دیتی تھی۔“پھر کرسٹی نے اپنی خوراک میں تبدیلی کا فیصلہ کیااور چینی کی مقدار اپنے کھانوں سے مکمل طور پر ختم کردی اور ساتھ ہی دن میں دو سے تین لیٹر پانی بھی پینے لگی۔کچھ ہی عرصے بعد اس کے وزن میں کمی ہونے لگی اور کرتے کرتے اس نے 32کلو تک وزن کم کیا۔اس کا کہنا ہے کہ میں تمام زائد وزن والے افراد کو کہوں گی کہ وہ اپنی خوراک سے چینی کو نکال دیں۔
´

مزید :

تعلیم و صحت -