نعیم رضوی، منیر نادر اورقیصر مستانہ کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس

نعیم رضوی، منیر نادر اورقیصر مستانہ کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئیسینئر عکاس نعیم رضوی، لیجنڈ فنکار منیر نادر اور فلم فائٹ انسٹرکٹر قیصر مستانہ کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے " لیجنڈزکی یاد " کے عنوان سے ایک تعزیتی ریفرنس الحمراء ادبی بیٹھک میں 7ستمبر کو ہوگاجس میں فلم ٹی وی سٹیج کے فنکار اور زندگی کے ہر شعبہ کے افرادوشخصیات شرکت کریں گے اور ان لیجنڈزکے بارے میں اظہار خیال کریں گے۔ ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے کہا کہ ہم نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس ریفرنس کا انعقادکر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی اس کام کو جاری رکھیں گے ۔

مزید :

کلچر -