شمالی کوریا کے خلاف کوئی بھی ایکشن تناؤ میں اضافے کا باعث بنے گا، روس

شمالی کوریا کے خلاف کوئی بھی ایکشن تناؤ میں اضافے کا باعث بنے گا، روس

ماسکو(این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو شمالی کوریا کے خلاف تادیبی اقدامات کو نظرانداز کرنا چاہیے کیونکہ یہ کشیدگی و تناؤ میں اضافے کا سبب بنے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے صدارتی محل کریملن سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر نے ان خیالات کا اظہار ولادی ووستک میں شروع ہونے والے ایک انٹرنیشنل بزنس اور اکنامک فورم کے آغاز کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہاکہ ایسا کوئی بھی اقدام جس سے اشتعال انگیزی کو مزید ہوا دی جائے غیر فائدہ مند ثابت ہوگا۔

مزید : عالمی منظر