اداکار عاشق احمد کا دو ڈراموں اور ایک فلم میں کام کرنے کا معاہدہ

اداکار عاشق احمد کا دو ڈراموں اور ایک فلم میں کام کرنے کا معاہدہ

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارعاشق احمد نے تین نئے پراجیکٹس میں کام کا معاہدہ کیا ہے جن میں دوڈرامے اور ایک فلم بھی شامل ہے ۔اس بارے میں عاشق احمد نے’’پاکستان‘‘کوبتایا کہ مجھے شوبز میں کام کرتے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں گزرا لیکن میں اب تک ایک درجن سے زائد ڈراموں اور تین فلموں میں بھی کام کرچکا ہوں۔ حال ہی میں میرے دونئے سیریل آن ایئر ہوئے ہیں جبکہ جلد ہی دو نئے ڈراموں کی ریکارڈنگ اور ایک فلم کی شوٹنگ شروع ہونے والی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں عاشق احمد نے کہا کہ ویسے تو میں کراچی میں بننے والی فلموں میں کام کررہا ہوں لیکن میری خواہش ہے کہ لاہور میں بننے والی روایتی پنجابی فلم میں بھی کام کروں کیونکہ میں اپنی صلاحیتوں کو ہر طرح استعمال کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ارود فلموں کے ساتھ ساتھ آج بھی پنجابی فلموں کی بہت ڈیمانڈ ہے اور جب بھی کوئی ایسی فلم بنتی ہے تو شائقین اسے ضرور اچھا رسپانس دیتے ہیں۔

مزید : کلچر