مصری جہاز کے مسافر کو زبردستی کاک پٹ میں داخلہ مہنگا پڑگیا،گرفتار

مصری جہاز کے مسافر کو زبردستی کاک پٹ میں داخلہ مہنگا پڑگیا،گرفتار

قاہرہ(این این آئی)مصری فضائی کمپنی میں سوار مسافر کو پائلٹ کے کاک پٹ میں زبردستی داخلے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصری ہوا باز کمپنی ایجپٹ ائیر کا کہنا تھا کہ اس کی پرواز پر سوار ایک مسافر کو پائلٹ کے کاک پٹ میں داخل ہونے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ۔ پیش آنے والے اس واقعہ پر جاری بیان کے مطابق پرواز نمبر 462قیروائیر میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پرواز نے سعودی دارالحکومت ریاض سے مصر کے شہر اسکندریہ کے لئے اڑان بھری۔بیان کے مطابق مسافر سے کوئی ہتھیار برآمد نہیں ہوا ہے۔ بیان کے مطابق جہاز کے عملے نے مسافر کی تلاشی لے کر یہ یقینی بنایا کہ آیا مسافر کے پاس ہتھیار موجود ہے یا نہیں۔پائلٹ نے ائیرپورٹ حکام کو اس واقعے سے آگاہ کیا، جنہوں نے ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی۔ مسافر کو جہاز لینڈ کرنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا ۔

مزید : عالمی منظر