ممبئی :ہمیشہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا،گزرا وقت بہت یاد آتا ہے،رانی
ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ پرکشش اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ ہمیشہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا ،ماضی بہت پیارا تھا جو بہت یاد آتا ہے ،اب فلم انڈسٹری کے بجائے سماجی فلاح وبہبود کیلئے توجہ دے رہی ہوں ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں بہت محنت اور بہت پیسہ کمایا ،ایک وقت تھا شہرت حاصل کرنے کیلئے بھاگ دوڑ کی لیکن آج شہرت کے ساتھ ساتھ سب کچھ ہے ،انہوں نے کہا کہ اب مزید فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے بجائے عوامی فلاح وبہود کیلئے کام کرنے کو ترجیحی دوں گی اس حوالے سے ایک پروگرام بھی ترتیب دے رہی ہوں کیونکہ سماجی فلاحی کاموں سے دل کو سکون ملتا ہے ،ایک سوال کے جواب میں رانی مکھرجی نے کہا کہ ہمیشہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا ماضی اور بچپن بہت یاد آتا ہے کاش کے وہ وقت دوبارہ آ جائے ۔