پی ٹی آئی جان بوجھ کر ٹی او آر کمیٹی سے ہٹ رہی ہے،زمرد یاسمین

پی ٹی آئی جان بوجھ کر ٹی او آر کمیٹی سے ہٹ رہی ہے،زمرد یاسمین

لاہور(جنرل رپوٹر) مسلم لیگ( ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہپاکستان تحریک انصافجان بوجھ کر ٹی او آرز کمیٹی سے ہٹ رہی ہے تاکہ سڑکوں کی سیاست کرسکے۔ سوچی سمجھی سازش کے تحت سازش کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے ا نہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصافکی بنیاد ٹیکس چوروں اور اعلیٰ طبقے کے خلافرکھی گئی تھی۔ عمران خان نے احتساب کا ڈونگ رچایا، پہلے کرکٹ کے ہیرو بنے پھر مشرفکے ہیرو بنے آج کرپشن ، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے ہیرو نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دائیں بائیں اے ٹی ایم اور زمینوں پر قبضہ مافیا کھڑے ہیں۔ ایک کا چل رہا ہے اور دوسرے کے خلافنیب میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے جو اکٹھے ہو کر چور چور کر رہے ہیں، ریفرنس آپ کو نااہل کرانے کے لئے دائر کیا گیا ہے۔ عمران نے ٹیکس چوری کی نہیں لانڈرنگ اور ناجائز اثاثے بنائے اور اپنی آمدن کو کم ظاہرکیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1