مسلم لیگ(ن) ملکی ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے،وحید عالم

مسلم لیگ(ن) ملکی ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے،وحید عالم

لاہور (پ ر مسلم لیگ( ن )کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی این اے 127لاہور وحید عالم خان ،مسلم لیگی رہنما وائس چےئرمین یونین کونسل 230 لاہور ڈاکٹر ندیم اشرف ، مسلم لیگی رہنما کوارڈینٹراین اے 127محمد شاہد مغل وعثمان شیرازی مسلم لیگی رہنما چےئرمین امن کمیٹی پنجاب محمد سلیم رضا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن )ملک وقوم کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ملک وقوم کی خوشحالی کے لئے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف دن رات ایک کئے ہیں جب بھی مسلم لیگ ن دور اقتدار میں آتی ہے ملک نے ترقی کی ہے وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک تین برس کے ددران ملک معاشی لحاظ سے مستحکم ہوا آج پاکستان پہلے سے زیادہ محفوظ پر امن اور اقتصادی طور پر مستحکم ہیں اس وقت ملک کو اتحاد اور اتفاق اور یکجہتی کی ضرورت ہے دھرنا اور احتجاج سیاست کر نے والوں کو ملک و قوم کی خاطر ہو ش کے ناخن لینا چاہیے ان خیالات کا اظہار ڈیرہ ڈاکٹر ندیم اشرف اتحاد پارک میں عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ترقیاتی پالیسی کے تحت تمام یونین کونسل میں ترقیاتی سیکمیں تیزی سے مکمل کی جارہی ہے شفافیت اعلی معیار اور ترقیاتی منصوبوں کی تیزی سے تکمیل مسلم لیگ ن کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے مسلم لیگ ن عوامی خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے مفاد عامہ منصوبوں کی تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1