ٹیکس ریفارم کمیشن کی رپورٹ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے،عابد صدیقی

ٹیکس ریفارم کمیشن کی رپورٹ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے،عابد صدیقی

لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ٹیکس ریفارم کمیشن کی رپورٹ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے جس کے مطابق ''پاکستان میں ٹیکس کا نظام بڑے پیمانے پر امیروں کی حق میں ہے۔ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ پاکستان میں غریبوں پر بھاری اور سخت بالواسطہ ٹیکس ہیں جبکہ اشرافیہ کو مفت مراعات اور فائدے حاصل ہیں جن میں بہترین جگہوں پر موجود سرکاری پلاٹوں کی انتہائی کم قیمتوں پر فروخت بھی شامل ہے‘‘۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں پر حکومت عیاشیاں کررہے ہیں عوام جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنے میں ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی نااہلی چھپانے کیلئے قوم کوطفل تسلیاں دے رہے ہیں معاشرے کا ہر پسماندہ فرد سیاسی طور پر پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان کو درپیش بحرانوں پر قابو پانا اور اسے شاہراہ ترقی پرگامزن کرنا شعبدہ بازوں کے بس کی بات نہیں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1