میر قاسم کی شہادت پاکستانیوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے،عبید الرحمن عباسی

میر قاسم کی شہادت پاکستانیوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے،عبید الرحمن عباسی

لاہور(خبر نگار)جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ عبید الرحمن عباسی نے کہا کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما میر قاسم کی شہادت پاکستان کی عوام کے لیے لمحہ فکریہ ہے ان کو پھانسی دینا پاکستان کے نظریہ کو رد کرنے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم کو پھانسی پاکستان زندہ باد کہنے پر ملی انہوں نے کہا کہ ایسے حکمرانوں سے کسی قسم کی امید رکھنا خود کو دھوکے میں رکھنے کے مترادف ہے پاکستان زندہ باد کہنے والوں کو پھانسی جبکہ مردہ باد کہنے والے زندہ پھر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میر قاسم ہی اصل میں دو قومی نظریہ کے محافظ تھے 1971ء میں پاکستان کی حمایت کرنے پر انہیں پھانسی دی گئی انہوں نے مزیدکہا کہ جب حکمران جماعت الیکشن کمپین کر رہی تھی تب انہوں نے بہت بلند و بانگ دعوے کیے تھے کہ ہم اقوام متحدہ میں کشمیر کے مسئلے پر بات کریں گے لیکن تین سال گزرنے کے باوجود معاملہ جوں کا توں ہے اب بھارتی جارحیت پہلے سے کئی گناہ بڑھ گئی ہے نا بھارت سے اس حوالے سے کوئی بات کی گئی ہے اور نا ہی قوام متحدہ میں اس مسئلہ پر کوئی بات کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1