محکمہ اوقاف کا داتا دربار ہسپتال کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کا فیصلہ

محکمہ اوقاف کا داتا دربار ہسپتال کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کا فیصلہ

لاہور(محمد نواز سنگرا) محکمہ اوقاف کا داتا دربار ہسپتال کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کا فیصلہ۔ہسپتال میں ماڈرن مشینری لاکر ملازمین اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔گردوں کی مشینیں،سرجیکل اور بچوں کا وارڈ بنایا جائے گا جبکہ نئے سپیشلسٹ ڈاکٹر بھی بھر تی کیے جائیں گے ۔داتا دربار میں وہ تمام سہولیات میسر ہوں گی جو میوہسپتال ، سروسز ،گنگا رام دیگر بڑے ہسپتالوں میں موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری/ایڈمنسٹر محکمہ اوقاف و مذہبی امور نوازش علی نے محکمے میں نئی روح پھونک دی ہے اور تمام بگڑے کاموں کو سلجھانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف داتا دربار ہسپتال میں جلد نئے سپیشلسٹ ڈاکٹر تمام شعبوں میں بھرتی کرے گا،جس کی وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی ہے ۔مختلف شعبوں میں میڈیکل سپشلسٹ کی جلد بھرتی کی جائے جس سے ہر قسم کا علاج معالجہ ممکن ہو گا۔اس حوالے سے سیکرٹری اوقاف نواز ش علی نے بتایا کہ علاج معالجہ ہر شہری کا حق ہے ،محکمہ اوقاف داتا دربار ہسپتال کو جدید بنیادوں پر کھڑ ا کر کے بہترین سہولیات فراہم کرے گا۔جدید مشینری کی فراہمی اور سپیشلسٹ ڈاکٹرز جلد بھرتی کیے جائیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1