کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن ملتوی کر دیے گئے

کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن ملتوی کر دیے گئے
کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن ملتوی کر دیے گئے

  


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)کوآپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے گزشتہ روز ہونے والے الیکشن حکم امتناعی آنے کے بعد ملتوی کر دئیے گئے دونوں گروپوں کے ایک دوسری پر الزامات ،محافظ گروپ کے صدر کے امیدوار محمد اصغر نے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ ہم نے الیکشن ملتوی نہیں کرایا الیکشن ضرور ہوں گے الیکشن ملتوی ہونے کی وجہ احتساب گروپ کو ترازو کا نشان ملا تھا یہ جماعت اسلامی کا قومی نشان ہے جس پر جماعت اسلامی نے سٹے لے لیا ہے اور الیکشن ملتوی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آخری روز ہونے والے جلسے میں تقریباََ 3500سے4000کے قریب ممبران کی تعداد دیکھ کر الخدمت گروپ والے بوکھلا گئے ہیں اور انتخابی نشان ترازو کے سٹے میں الخدمت گروپ کا ہاتھ ہے محمد اصغر نے کہا کہ ہم الیکشن ضرور کروائیں گے بھاگیں گے نہ بھاگنے دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1