ریونیو کے ایس اینڈ آر آفس میں ٹاؤٹوں کا داخلہ منع ہے،طارق محمود

ریونیو کے ایس اینڈ آر آفس میں ٹاؤٹوں کا داخلہ منع ہے،طارق محمود

لاہور(اپنے نمائندے سے)بورڈ آف ریونیو کے شعبہ ایس اینڈ آر کے سیکرٹری طارق محمود کا کہنا ہے کہ سو فیصد میرٹ اور شفافیت پر کام کو ترجیح دیتا ہوں ،ٹاؤٹ مافیا اور ڈیلرز مافیا کو دفتر میں گھسنے سے منع کر رکھا ہے جس کی وجہ سے وہ پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں ،قبل ازیں میرے خلا ف شائع ہونے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں تمام الزامات بے بنیاد ہیں ۔

میٹرو ٹرین منصوبے کے حوالے سے ریکارڈ کی تصدیق کا تمام تر طریقہ کار انتہائی شفاف ہے ادائیگی ایل ڈی اے کر تا ہے جس سے میرا کوئی تعلق نہیں اچھی پرفارمنس اور کارکردگی سے میرا اپنا ضمیر مطمئن ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4