پانامہ لیکس کا منطقی انجام ملک و قوم کے مفاد میں ہے،رانا عبدالسمیع

پانامہ لیکس کا منطقی انجام ملک و قوم کے مفاد میں ہے،رانا عبدالسمیع

لاہور(خبرنگار) تحریک انصا ف کے رہنمارانا عبد السمیع نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا منطقی انجام ملک و قوم دونوں کے مفاد میں ہے پوری قوم کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے۔ حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں ہے جس کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصا ف قوم کی مشکلات سے با خبر ہیں انہیں حل کرانے کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، حکومت مسائل حل نہیں کر رہی جس کی وجہ سے عوام کی پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے یا پھر ان میں مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں ہے۔۔

مسلم لیگ ن کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، دہشت گردی، مہنگائی اور بیروزگاری سمیت تمام مسائل میں اضافہ ہوا پنجاب میں صرف اعلانات کئے جاتے ہیں عملی طور پر کارکردگی صفر ہے وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ بھر میں مہنگائی ،لاقانونیت اور بے روزگاری سے بے خبر اپنے اللے تللوں پر لگے ہوئے ہیں۔ پنجاب میں سیاستدانوں کی نہیں شعبد ہ بازروں کی حکومت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4