یو ایس اوپن، مرے، واورینکا، نیشکوری اور کارلووک مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

یو ایس اوپن، مرے، واورینکا، نیشکوری اور کارلووک مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل ...

نیویارک (اے پی پی) اولمپک چیمپئن اینڈی مرے، سٹانسلاس واورینکا، کائی نیشکوری اور ایوو کارلووک پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔ ڈیوڈ فیرر، نیکولاس ماہوت، جاؤسوزا اور لورینزی شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈسلام کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں برطانوی پلیئر اینڈی مرے نے عمدہ کھیل کی بدولت حریف اٹالین پلیئر لورینزی کو 7-6، (7-4)، 5-7، 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر پری کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کی۔

، سوئس پلیئر سٹانسلاس واورینکا نے برطانیہ کے ایونز کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 4-6، 6-3، 6-7، 7-6 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

، جاپان کے کائی نیشکوری نے فرانس کے نیکولاس کو اور کروشیا کے ایوو کارلووک نے امریکہ کے ڈونلڈسن کو شکست دے کر تیسری رکاوٹ عبور کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی