صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کردیا

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

 لاہور (وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں ا ورچوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، قیمتی سامان،موبائل فون ،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ میں چوروں نے محمدندیم انجم کے گھرکے تالے توڑ کر ساڑھے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور سامان چوری کرلیا۔نوان ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے مقصود احمد سے 5لاکھ دس ہزارروپے اورموبائل فون چھین لیا۔ ڈاکوؤں نے مغل پورہ میں احسان میڈیکل سٹور میں گھس کر 9لاکھ 60ہزار روپے کی نقدی اورموبائل فون،ٹاؤن شپ میں طارق محمود کی فیملی سے 4لاکھ روپے اورموبائل فون،لیاقت آبادمیں کامران کی فیملی سے 2لاکھ 16ہزار روپے ،فیکٹری ایریا میں ارسلان کی فیملی سے ایک لاکھ روپے ،غالب مارکیٹ میں عبداللہ کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لئے۔گرین ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے پہلے عامر کی دکان میں گھس کر سوا لاکھ روپے اورموبائل فون، پھر سبزہ زارمیں اظہرکی دکان میں گھس کرڈیڑھ لاکھ روپے اورموبائل فون ،پھر ہنجروال میں محمداجمل کی دکان میں گھس کر50ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لئے۔ ریس کورس میں ڈاکوؤں نے محمد حسن سے 31ہزارروپے اور موبائل فون،لوئر مال میں مدثر سے موٹر سائیکل ،نقدی او رموبائل فون،لٹن روڈ میں وقاص سے موٹر سائیکل، نقدی او رموبائل فون،ڈیفنس اے میں غلام قادرسے 22 ہزار روپے اورموبائل فون چھین لئے۔ علاوہ ازیں فیصل ٹاؤن میں عرفان کی کار، لیاقت آبادمیں اشفاق کیری ڈبہ ،شاہدرہ میں ارشد، شاہدرہ ٹاؤن میں وقاص،داتا دربامیں عاصم،شادباغ میں علی، مصری شاہ میں ضیاء، جوہر ٹاؤن میں افتخار ، باغبانپورہ میں ذوالفقار اور کاہنہ میں رفیق کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

مزید : علاقائی