رائے ونڈ سٹی ، چار بچوں کی ماں نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

رائے ونڈ سٹی ، چار بچوں کی ماں نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

 لاہور(وقائع نگار) رائیونڈ سٹی کے علاقہ میں چار بچوں کی ماں تیس سالہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، پولیس نے قانونی کارروائی کر کے لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی ۔بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ سٹی کے علاقہ کھوکھروالا کنوا کی رہائشی چار بچوں کی ماں تیس سالہ سائرہ بی بی کا اپنے خاوند قاسم سے نامعلوم وجوہات پر جھگڑا ہوگیا جس کے باعث اس نے زہریلی گولیاں کھا لیں اور موت کی آغوش میں ہمیشہ کے لئے سو گئی ۔پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور اصل حقائق جاننے کے لئے رپورٹ کے انتظار میں ہے ۔

مزید : علاقائی