شاہدرہ ، گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ نوجوان کی خود کشی کی کوشش ناکام

شاہدرہ ، گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ نوجوان کی خود کشی کی کوشش ناکام

لاہور(وقائع نگار) شاہدرہ کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ نوجوان کی زہریلی گولیاں کھا خود کشی کی کوشش ناکام ہوگئی۔پولیس کے مطابق جمیل پارک شاہدرہ کے رہائشی 18سالہ ساحل نے دوپہر کے وقت زہریلی گولیاں کھالیں،اسے فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ساحل میو ہسپتال کے نارتھ میڈیکل وارڈ میں زیر علاج ہے جہاں اْس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ احتساب مارچ کے باعث شاہدرہ موڑ کے قریب ساحل کو ہسپتال لانے والی ایمبولینس ٹریفک بند ہونے کے باعث پھنس گئی تھی، جہاں ابتدائی طور پر یہ خبر مشہور ہوگئی کہ ساحل ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی زندگی کی بازی ہار گیا ہے لیکن اسے بروقت ہسپتال پہنچا دیا گیا اور اس کی زندگی بچالی گئی ۔ ایمبولینس کو پولیس نے راستہ کلیئر کروا کر ہسپتال پہنچایا تھا۔پولیس کے مطابق اس حوالے سے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی