اظہرعلی ون ڈے میں کامیابی کیلئے پرفامنس میں تسلسل کے خواہاں

اظہرعلی ون ڈے میں کامیابی کیلئے پرفامنس میں تسلسل کے خواہاں

کارڈف(افضل افتخارسے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ون ڈے سیریز میں کامیابی کے لئے اپنی پرفارمنس میں تسلسل لانا پڑے گا ۔پاکستا ن اور انگلینڈ کے خلاف پانچویں ون ڈے میچ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز 4-1سے ہارنے پر افسوس ہے تاہم آخری ون ڈے میچ میں جیت کر سیریز کو وائٹ واش ہونے سے بچانے کی بھی خوشی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز مشکل تھی ہمارے بلے باز بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کرسکے لیکن آخری ون ڈے میں انہوں نے ایک بڑا ٹارگٹ حاصل کیا ۔ہماری بولنگ کافی بہتر ہے ۔نئے کھلاڑیوں میں نواز ،عماد وسیم اور حسن علی نے کا فی متاثر کیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی