اپوزیشن کو آخر کارایک ہی کنٹینر پر آنا ہوگا‘ سردار لطیف خان کھوسہ

اپوزیشن کو آخر کارایک ہی کنٹینر پر آنا ہوگا‘ سردار لطیف خان کھوسہ

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ آخر کاراپوزیشن کو ایک ہی کنٹینر پرآنا ہو گا‘ نوازشر یف خود کو بچانے کیلئے سیاسی شہادت کو بھی تر جیح دے سکتے ہیں ‘تحر یک انصاف سے آنیوالے دنوں میں مزید قر بت پید اہوگی ‘طاہر القادری کے جائزمطالبات میں انکے ساتھ ہیں ۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت ضد اور ہٹ دھر می کی سیاست کر رہی ہے وہ جمہو ریت یا آئین وقانو ن نہیں صرف اپنی کرپشن اور لوٹ مار کی دولت بچا نا چاہتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں لطیف خان کھوسہ نے کہا کہ اپوزیشن اگر اپنے اپنے کنٹینرپر بھی سڑکوں پر آئے تو کوئی بات نہیں لیکن موجودہ حالات کو دیکھ کر لگتا ہے کہ آخر کار متحد ہ اپوزیشن کو ایک ساتھ کنٹینر پر آنا ہوگا اور فیصلہ کن جنگ کسی اور فورم پر نہیں بلکہ سڑکوں پر ہی لڑ جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے ساتھ ہماری قر بت پار لیمنٹ میں بہت زیادہے اور آنیوالے دنوں میں سڑکوں پر بھی مزید قربت نظر آئیگی کر پشن کے خلاف اور پانامہ لیکس پر اپوزیشن کا موقف ایک ہے ۔

مزید : صفحہ آخر