انگلش بلے بازجیسن روئے نے ایک ہزاررنزمکمل کرلئے

انگلش بلے بازجیسن روئے نے ایک ہزاررنزمکمل کرلئے
انگلش بلے بازجیسن روئے نے ایک ہزاررنزمکمل کرلئے

  


کارڈف( افضل افتخار)انگلش ٹیم کے اوپننگ بلے باز جیسن روئے نے ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے ہزار رنز مکمل کر لئے، روئے نے پاکستان کے خلاف پانچویں اور آخری ون ڈے میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ گزشتہ روز کارڈف میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں جیسن روئے نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ڈٹ کر گرین شرٹس کے باؤلرز کا مقابلہ کیا اور 87 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے بعد محمدعامر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیریئر کے ہزار رنز بھی مکمل کئے۔ روئے نے 30 میچز کی 29 اننگز کھیل کر ہزار رنز مکمل کئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی