پروموشن کمیٹی اجلاس نہ ہونے سے سینکڑوں اساتذہ کی ترقیاں لٹک گئیں

پروموشن کمیٹی اجلاس نہ ہونے سے سینکڑوں اساتذہ کی ترقیاں لٹک گئیں

لاہور(لیاقت کھرل)صوبائی دارالحکومت کے مختلف سرکاری تعلیمی اداروں کے سینکڑوں اساتذہ کی ترقی کے کیسز لٹک گئے ہیں ۔ اساتذہ اپنی پروموشن کے لئے ای ڈی او اور سیکرٹری تعلیم کے دفاتر کے درمیان فٹ بال بن کر رہ گئے ۔اس میں اساتذہ کی ان سروس پروموشن نہ ہونے کے باعث سینکڑوں اساتذہ کی خالی اسامیوں کو پر کرنے میں بھی رکاوٹ حائل ہے ۔محکمہ سکولز ایجوکیشن سے ملنے والی معلومات کے مطابق محکمہ تعلیم نے اساتذہ کی ان سروس پروموشن کے لئے سروس رولز 2014کا تو نفاذ کر دیا ہے لیکن اس میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے ممبران کا کورم پورا نہ ہونے کے باعث جہاں پروموشن کمیٹی کا اجلاس نہیں ہو سکا وہاں سینکڑوں اساتذہ کی پروموشن کے کیسز لٹک گئے ہیں اور اس پر ای ڈی او تعلیم لاہور نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں جس پر سینکڑوں اساتذہ ای ڈی او اور سیکریٹری تعلیم کے دفاتر کے درمیان فٹ بال بن کر رہ گئے ہیں ۔اس حوالے سے محکمہ سولز ایجوکیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 350سے 400 اساتذہ کی پروموشن نہ ہونے سے ان کی سروس کو سخت نقصان پہنچ کر رہ گیا ہے۔ جبکہ محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں ایک ہزار سے 1500ایسے اساتذہ کی کمی ہے ۔ اس میں پروموشن کمیٹی کی میٹنگ میں ان اساتذہ کو اگلے گریڈ میں پروموٹ کر دیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر