یوایس اوپن،اعصام الحق نے مینز ڈبلز پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

یوایس اوپن،اعصام الحق نے مینز ڈبلز پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
یوایس اوپن،اعصام الحق نے مینز ڈبلز پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  


نیویارک (این این آئی)پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔سال کے چوتھے اور آخری گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے سویڈش جوڑی دار روبرٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلیا کے جان پیئرز اور ان کے فن لینڈ کے جوڑی دار ہنری کونٹی نین کو سخت مقابلے کے بعد 7-5، 6-7 اور 6-3 سے زیر کر کے پری کوارٹرفائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

، پری کوارٹرفائنل میں اعصام اور روبرٹ کا مقابلہ جین جولین راجر اور ہوریا ٹیکوا سے ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی