نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا دوسرا مرحلہ آج سے ملتان میں کھیلا جا ئے گا

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا دوسرا مرحلہ آج سے ملتان میں کھیلا جا ئے گا

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ نیشنل ٹی 20کپ کا دوسرا راونڈ کل (پیر ) سے ملتان میں شروع ہو گاؔ ۔پہلے راؤنڈ کے اختتام تک پشاور کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے جبکہ لاہور وائٹ دوسرے ،کراچی بلیو تیسرے اور راولپنڈی کی ٹیم چوتھے نمبر پر موجود ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نیشنل ٹی 20کرکٹ کپ دو مرحلوں میں راولپنڈی اور ملتان میں منعقد کروا رہی ہے ، راولپنڈی میں پہلا راونڈ مکمل ہونے کے بعد 5ستمبر سے ملتان میں دوسرا راونڈ کھیلا جائیگا پی سی بی کے شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں آج پیر کو دو میچز کھیلیں جائینگے ، پہلے میچ میں لاہور وائٹ اور راولپنڈی جبکہ دوسرے میچ میں کراچی بلیو اور فاٹا کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی