ہم پاکستان کے عوام اور اداروں کو جوابدہ ہیں،طلال چودھری

ہم پاکستان کے عوام اور اداروں کو جوابدہ ہیں،طلال چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں تمام الزامات کا جواب دے چکے ہیں۔عمران خان اور طاہر القادری کی تقاریر پر رد عمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ہم پاکستان کے عوام اور اداروں کو جوابدہ ہیں۔ عمران خان مایوسی کی حد کو چھو رہے ہیں۔ احتجاج کی پے درپے تحریکیں ناکام ہو رہی ہیں۔ عمران خان کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اس طرح کی ڈیڈلائن پہلے پوری ہوئی نہ اب ہو گی۔ ہم پاکستان کے عوام اور اداروں کو جوابدہ ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان اس وقت مایوسی کی حد کو چھو رہے ہیں۔ قادری صاحب یورپ کے بعد سب سے زیادہ فنڈ بھارت سے اکٹھا کرتے ہیں۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کو مناظرے کی دعوت دیتا ہوں اگر وہ سچے ہیں تو دعوت قبول کریں۔ طاہرالقادری 16 ہزار کی جگہ 1600 میگاواٹ ہی ثابت کر دیں۔ شہبازشریف اگر بھارت کی مدد سے بجلی بنا رہے ہوں تو میں اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوجاؤں گا۔

مزید :

صفحہ آخر -