لاہور،تحریک انصاف کی ریلی کے بعد شہر سے کنٹینرز ہٹا دیئے گئے
لاہور (آئی این پی ) لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی کے بعد کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹا کر راستے کھول دئیے گئے اور شہر کی صفائی کا کام مکمل کرلیا گیا۔ تحریک انصاف کی لاہور میں ریلی رات گئے ختم ہوئی تو کنٹینرز ہٹانے کا کام شروع ہوگیا جس کے بعد صبح میں ریلی کے روٹ کی صفائی کے عمل کا آغاز کیا گیا۔ شاہدرہ سے چئیرنگ کراس تک ریلی کے روٹ پر پھینکا گیا کھانے پینے کا سامان پلاسٹک کی بوتلیں ، کوڑا کرکٹ وغیرہ شاہراہوں سے ہٹانے کا کام تیزی سے ختم کیا گیا۔ کنٹینرز ہٹائے جانے کے ساتھ ساتھ روٹ سے ملحقہ راستوں سے خاردار تاریں اور رکاوٹیں بھی رفتہ رفتہ ختم کر دی گئیں جس سے لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت ریلی کے روٹ اور اس کے اطراف میں شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام معمول پر آگیا ہے۔