حکومت کی خواہش ہے متحدہ کو تین چار حصوں میں تقسیم کیا جائے، فاروق ستار

حکومت کی خواہش ہے متحدہ کو تین چار حصوں میں تقسیم کیا جائے، فاروق ستار

کراچی (صباح نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ حکومت کی خواہش ہے کہ ایم کیوایم کو تین چار تقسیم حصوں میں تقسیم کیا جائے تو وہ اپنی خواہش پوری کر لے، ہمارے دفاتر توڑے جاسکتے ہے لیکن ایم کیوایم کا مینڈیٹ نہیں توڑا جاسکتا۔ہ ملیر کھوکھراپار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا پاکستان بنانے والوں کی اولادیں زندہ ہے اور اصل قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے اور پورے ملک کو اگر کوئی متحد کرسکتا ہے تو وہ ایم کیو ایم پاکستان ہے کیونکہ اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ صرف پاکستان بنانے والوں کی اولادیں کرسکتی ہیں جب کہ نہ ایم کیوایم کو ٹوٹنے دیں گے اور نہ پاکستان کو۔فاروق ستار نے کہا کہ ملیر میں 8 ستمبر کا ضمنی الیکشن فوج کی نگرانی میں ہونا چاہیے جب کہ ملیر کو ضمنی انتخاب کی پیشگی کامیابی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 8 ستمبر کو گزشتہ الیکشن کے ریکارڈ توڑیں گے اور ضمنی انتخاب میں زیادہ ووٹ لینے کا بھی ریکارڈ بنائیں گے کیونکہ کتنے ہی مشکل حالات ہوں لیکن ووٹ صرف پتنگ کو ہی ملتا ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کمزور وکٹ پر کھیل رہی ہے لیکن ہمارے مخالفین پتنگ کو نہیں کاٹ سکے تو ہمارے اندر سے جانے والے کیا پتنگ کاٹیں گے، جن لوگوں نے وفاداری تبدیل کی ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کاکوئی مستقبل نہیں، حقیقی میں جانے والی بھی ہجرت کرنے والے پرندے ہیں لہذا حقیقی کے وہ لوگ جو جرائم میں ملوث نہیں ہے ان کے لیے بھی دروازے کھلے ہیں جب کہ اڑنے والے پنچھی بھی جلد واپس آجائیں گے اور نیچے سے یہ سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے ملک میں ہی بیگانے ہوئے لیکن ہم کو کوئی بے آبرو کرے اس کی اجازت نہیں دیں گے، حکومت کی خواہش ہے کہ ایم کیوایم کو تین چارحصوں میں تقسیم کیا جائے تو وہ اپنی خواہش پوری کر لے، ہمارے دفاتر توڑے جاسکتے ہے لیکن ایم کیوایم کا مینڈیٹ نہیں توڑا جاسکتا۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ حلقہ پی ایس ایک سو ستائیس کے ضمنی انتخابات پریکٹس میچ ہے۔ ۔ سال دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات کی ساری نشستوں سے کامیاب ہوں گے۔ جن لوگوں نے وفاداری تبدیل کیں ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کا کوئی مستقبل نہیں۔متحدہ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ دیگر سیاسی جماعتیں کمروں میں پریس کانفرنس کرتی ہیں لیکن ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس عوامی ہوتی ہے۔ صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ ایک سو ستائیس کے ووٹرز نے آٹھ ستمبر کا انتظار ختم کرکے آج ہی اپنا فیصلہ دے دیا ہے، ملیر کے عوام کو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخابات میں ریکارڈ بنایا تھا اس بار بھی نیا ریکارڈ بنائیں گے، حالات کیسے بھی ہوں ڈبہ جب بھی کھلتا ہے ووٹ صرف پتنگ کا نکلتا ہے۔ ہمارے دشمنوں کو ہم نے پتنگ کاٹنے نہیں دی تو اپنے نادان دوست جو ہم سے چلے گئے انکو کیسے کاٹنے دینگے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم بیگانہ تو ہو سکتے ہیں لیکن ہمیں بے آبرو کوئی نہیں کر سکتا۔ تین ضلع ہم جیت گئے چوتھا چھینے کی کوشش کی گئی جو اب ہمیں واپس مل گیا ہے۔ جو بولتے ہیں جوڑنے آئے ہیں وہ ڈیڑھ انچ کی مسجد نہ بناتے بلکہ سو اینٹ کی مسجد کو مضبوط کرتے۔

مزید : صفحہ اول